ناممکن

مردوں کے لئے سیلف کنٹرول بہت مشکل لیکن عورتوں کے لئے شاپنگ کے دوران شیلف کنٹرول تقریبآ ناممکن ہوتا ہے

فرق

اصلی اور جعلی جمہوریت میں اتنا ہی فرق ہے جتنا ماں کے دودھ اور کتیا کے دودھ میں ہوتا ہے

سگے بھائی

کریکٹر اور سیلف کنٹرول سگے بھائی ہیں.اچھے اور برے میں ایک ہی فرق ہے،برا خیال دونوں کی ذہن میں‌آ سکتا ہے .لیکن براکرگزرےگا،اچھا اسے جھٹک دے گا

سوچنا

بولنے سے پہلے سوچنااچھا ہے، سوچنے کے بعد بھی نہ بولنا اس بھی اچھا ہے

مشکل

خود کوفتح کرنا ماؤنٹ ایورسٹ کو فتح کرنے سے زیادہ مشکل ہے

رشتہ

ناخالص دودھ اور ناخالص جمہوریت میں گہرا اور ناجائز رشتہ ہے

تجاوزات

تمہارے سرے محل سے پارک لین تک سب کچھ پاکیزہ ، عوام کی کچی آبادیاں ناپاک تجاوزات

انتقام

ان حکمرانوں کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ "موجودہ جمہوریت واقعی بہترین انتقام ہے".

آندھی

دربار کی دھول بھی خود کو آندھی سمجھنے لگتی ہے

جمہوریت

اصلی اور جعلی جمہوریت میں‌وہی فرق ہے جو رقصِ درویش اور مجرے میں ہوتا ہے