اہمیت

زندگی اور موت، دونوں کے لئے تیاری یکساں اہمیت کی حامل ہے

کنواں

پیاس سے مرتا ہواآدمی کنواں کھودنا شروع کرے تو اسے تیاری نہیں کہتے

کاش

بدترین پچھتاوہ یہ ہے کہ انسان ناکامی کے بعد سوچے کاش میں نے تیاری ڈھنگ سے کی ہوتی

سفر

جسے یہ ہی علم نہیں کہ جانا کہاں ہے، اُسے سفر شروع ہی نہیں کرنا چاہیے

یقین

سبب پر یقین کرنا بھی رب پر یقین کرنے کے برابر ہے

شرط

جذبات پر قابو حالات پر قابو کی پہلی شرط ہے

باقی

ایک دوسرے کو "سپیس" دو، اس سے پہلے کہ تمہارے پاس سانس لینے کی "سپیس" بھی باقی نہ رہے

ناممکن

مردوں کے لئے سیلف کنٹرول بہت مشکل لیکن عورتوں کے لئے شاپنگ کے دوران شیلف کنٹرول تقریبآ ناممکن ہوتا ہے