پاکستان کے لئے دعا

شہروں کو خوشحالی دے کھیتوں کو ہریالی دے سب چہروں کو چاند بنا سب ہونٹوں کو لالی دے صرف تجھی سے مانگیں جو ایسے ہاتھ سوالی دے ذہن میرا زرخیز بنا دل مت درد سے خالی دے عزم عطا کر بے پایاں ہمت مجھ کو عالی دے

غم

بہت سادہ ہیں نقشے میرے تاریخی خزانے کے ....... کچھ اپنے غم ہیں جاناں اور تھوڑے سے زمانے کے

سزا

فرہاد! مجھے دیکھ میں‌کیا کاٹ رہا ہوں ..... ناکردہ گناہوں کی سزا کاٹ رہا ہوں

نظر

کھا گئی کس کی نظر مجھ کو یہ کیا ہوتا گیا ...... جتنا اچھا تھا میں اتنا ہی بُرا ہوتا گیا