غیر مقبول

انگلستان میں کیمرون اور پاکستان میں شریفون تیزی سے غیر مقبول ہو رہے ہیں

وطن فروشی

وطن فروشی عصمت فروشی سے بدتر ہے اور ملکی وسائل پر ڈاکہ ہی تو وطن فروشی ہے

اسلام خطرے میں ہے

"اسلام خطرے میں ہے"...مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی کی آؤٹ آف ٹرن ترقی کر کے اسے کمشنر افغان مہاجرین بنا دیا گیا(اخباری خبر)

سلامی

یہ عمران خان کی سابق اہلیہ کی والدہ کے گھر تک پہنچ گئے تو کیا یہ"سلامی"رائے ونڈ میں واپس کرنا ضروری نہیں ہو گیا؟

اخلاقیات

قوموں کی زندگی میں اصل مسئلہ اقتصادیات کا نہیں اخلاقیات کا ہوتا ہے خاص طور پر اگر حکمرانوں کی اخلاقیات کا یہ عالم ہو تو پھر اللہ ہی حافظ ہے

احتجاج

اگر برطانیہ کے وزیراعظم کے گھر کے باہر احتجاج ہو سکتا ہے تورائے ونڈ کیا مقدس مقام ہے؟

دل کا معائینہ

دل کا معائینہ ہوا تواندر لوہے کا لاکر تھا اور لاکر میں کھربوں‌روپے ....... بوجھو تو جانیں یہ کون سا مریض ہے؟

بیوقوف

پہلے میں سمجھتا تھا حکمران عوام کو صرف بیوقوف سمجھتے ہیں لیکن آف شور کمپنیوں والے انکشاف پر ان کا ردعمل دیکھ کر مجھے یقین ہو گیا کہ یہ عوام کو پاگل سمجھتے ہیں