تھاجس کاانتظاروہ شاہکارآگیا۔۔۔!!! ٹیوٹا کرولا کاجدیدترین ماڈل پاکستان میں جلدپیش، زبردست خبرکی تفصیلات آپ بھی جانیے

لاہور (نیوزڈیسک) انڈس موٹرز نےٹیوٹا کرولا کاجدیدترین ماڈل پاکستان میں جلد پیش کرنے کااعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق کچھ روز سےخبریں گردش کررہی تھیں کہ انڈس موٹرزپاکستان میں ٹیوٹا کرولا کاجدیدماڈل جلد ہی پاکستان میں فروخت کیلئے پیش کرنےجارہی ہے۔ تاہم ایسی کسی خبر کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

اب انڈس موٹرز کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جلد ہی ٹیوٹا کرولا کا جدید ترین ماڈل پاکستان میں فروخت کیلئے پیش کر دیاجائےگا۔

ممکنہ طور پر یہ گاڑی پاکستان میں رواں برس کے آخر میں فروخت کیلئے پیش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ٹیوٹا کی جانب سے دنیا بھر میں اس گاڑی کو فروخت کیلئے پیش کیا جا چکا ہے۔ تاہم پاکستان میں ٹوئٹا کا کوئی بھی عالمی سطح پر فروخت ہونے والا ماڈل 8 سے 9 ماہ بعد پاکستان میں فروخت کیلئے پیش کیا جاتا ہے۔(خ.و)